• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 177116

    عنوان: کے بالوں کو گرنے سے روکنے کے لیے آپ کی ویب سائٹ پر وظیفہ /عمل

    سوال: سر کے بالوں کو گرنے سے روکنے کے لیے آپ کی ویب سائٹ پر وظیفہ /عمل دیکھا ، جیسا کہ آپ نے مشورہ دیا تھا، مگر اس کو پڑھنے کا کوئی اثر نہیں ہوا، نیز میں نے بہت سارے وظائف پڑھے ، لیکن کچھ فائدہ نہیں ہورہاہے۔ میں بہت پریشان ہوں، بس ہر وقت اسی کے بارے میں سوچتا رہتاہوں، ذہن میں غلط خیالات آتے ہیں کہ اللہ اتنی بڑی ذات ہو کر میری یہ چھوٹی سے بیماری میں شفا نہیں دے سکتا، کسی مولانا سے یہ بات شئیر کرتاہوں تووہ کہتے ہیں کہ تو پاگل ہوگیا ہے، اگر میں کہتاہوں کہ کوئی ایسی دعا بتائیں جس سے میرے بال فوراً رک جائیں تو وہ کہتے ہیں کہ تمہاری عقیدہ خراب ہوگیاہے، میں بہت روایا اللہ کے دربار میں کہ میرے بال رک جائیں، لیکن میری دعا قبول نہیں ہوتی، کسی چیز میں من نہیں لگتا۔ براہ کرم، کوئی وظیفہ بتائیں جس سے میرے بال فوراً رک جائیں ۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 177116

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 617-463/B=07/1441

    یہ بیماری وظیفہ سے نہیں جائے گی آپ اپنے یہاں کسی ماہر حکیم سے یونانی دوا استعمال کریں۔ آملہ خشک 500 گرام ، شکا کائی 500 گرام، ریٹھا 100 گرام، تینوں دوائیں ہاون دستہ میں کوٹ لیں ، پھر 20-20 گرام کی پُڑیہ بنالیں۔ اور ایک پُڑیہ مغرب بعد آدھے لوٹے پانی میں بھگودیں۔ اور اگلے روز دن میں 12 بجے اسے مَلکر چھان لیں۔ پھر اس پانی سے اپنے سر کو دھوئیں۔ ہر روز دھوئیں۔ پھر آملہ کا تیل سر میں لگاکر خوب رگڑ کر کنگھا کریں۔ اور رات میں سوتے وقت روغن آملہ سر میں لگاکر سوئیں۔ اس نسخہ کو اطباء نے مفید بتایا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند