متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 176377
جواب نمبر: 17637701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 501-403/D=06/1441
عشاء کی نماز کے بعد آگے پیچھے گیارہ بار درود شریف اور بیچ میں چودہ (14) تسبیح چودہ (14) دانے (یعنی چودہ سو چودہ مرتبہ ، 1414 ) یَا وَہَّابُ پڑھ کر دعا کیا کریں، ان شاء اللہ فراغت اور برکت نصیب ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ہمارے مکان کے اندر جب ہمارے بچے سوتے ہیں تو اچانک نیند میں چونکتے ہیں۔ کوئی وظیفہ ہے کہ ہم آرام سے سوسکیں؟ نوٹ: ہم آیت الکرسی ، چاروں قل وغیرہ پڑھ کر سوتے ہیں پھر بھی ایسا ہوتا ہے (چونکتے) ہیں۔ اس کا علاج کیا ہے؟
19797 مناظرمیرا سوال یہ ہے کہ میں پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہوں اور ہر وقت درود شریف پڑھتی ہوں اور بہت سارے وظیفے پڑھتی ہوں قرض کے لیے۔مجھے کسی کو بہت سارے پیسے ادا کرنے ہیں اور اس کی ادائیگی میں اللہ کے علاوہ کسی اور سے مدد کی امید نہیں ہے کہ میں اپنا قرضہ ادا کرسکوں۔اس وقت جب میں نے قرضہ لیا تھا تو میرے شوہر مجھے پیسہ دیتے تھے لیکن اب ان کے پاس مجھے دینے کے لیے مزید نہیں ہے اور نیز وہ یہ بھی نہیں جانتے ہیں کہ مجھے قرض ادا کرنا ہے۔میں ہر نماز کے بعد بہت زیادہ روتی ہوں اور بہت ساری دعائیں پڑھتی ہوں قرض کے لیے کیوں کہ میرے پاس گھر پر اسلامی کتابیں ہیں ۔ میں نے تین دن کا روزہ رکھا کیوں کہ میں نے کتاب میں پڑھا تھا کہ کسی بھی حاجت کے لیے یہ بہترین طریقہ ہے لیکن چار ماہ ہوچکے ہیں جب سے میں وظیفہ، دعا، روزہ اور بہت ساری نفل حاجت کے لیے پڑھ رہی ہوں لیکن میری زندگی میں کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا ہے۔جب وہ شخص پیسے کے لیے کہتاہے تو میں اس کے سامنے چلاتی ہوں اور یہ ظاہر نہیں کرتی ہوں کہ میرے پاس پیسہ نہیں ہے لیکن اس سے بات کرتی ہوں اوراس سے مزید وقت مانگتی ہوں۔ میں نے کتابوں میں پڑھا ہے کہ اللہ ہماری کسی بھی طریقہ سے مدد کرسکتاہے جب وہ چاہے یعنی معجزہ، اور غیب سے مدد کرسکتا ہے۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ میں کہاں غلطی پر ہوں اور کیا ہے کہ میں صحیح نہیں کررہی ہوں۔ برائے کرم میری مدد کریں میرے چھوٹے بچے ہیں اور میں ہمیشہ قرض کے بارے میں فکر مند رہتی ہوں اور ہمیشہ غمگین رہتی ہوں کہ میں محسوس کرتی ہوں کہ میں پاگل ہوجاؤں گی۔ میں نے بہت سی مرتبہ قرآن مکمل کیا ہے اور میں ہمیشہ کچھ نہ کچھ پڑھتی رہتی ہوں یہاں تک کہ فیملی کو دینے کے لیے میرے پاس وقت نہیں رہتا ہے ۔ یا میں گھر والوں کو وقت نہیں دے پارہی ہوں۔
3206 مناظرمیراایک رشتہ دار ہے جس کو چار سال پہلے ٹائفائڈ بخار ہوگیا تھا۔ جس کی وجہ سے وہ بہت کمزور ہوگیا تھا۔ اب بھی اسے کبھی کبھی بخار ہوجاتا ہے، اور صحت بہت کمزور ہوتی جاتی ہے۔ اورساتھ ساتھ ہاتھ پاؤں میں درد بھی ہوتا ہے۔ مہربانی کرکے قرآن کی کوئی سورت بتادیں۔ جس سے اس کا یہ دائمی بخار ختم ہوجائے۔
10468 مناظردعا کے مکمل آداب بتا دیں۔
11372 مناظر