• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 175443

    عنوان: کھانے کی دعا بسم اللہ وعلی وبرکۃ اللہ پڑھنا صحیح ہے یا غلط؟

    سوال: کھانے کی دعا بسم اللہ وعلی وبرکةاللہ پڑھنا صحیح ہے یا غلط اگر غلط ہے تو صحیح دعا کیا ہے؟ حدیث کی روشنی میں جواب ملاحظہ فرمائیں۔

    جواب نمبر: 175443

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 388-419/M=05/1441

    کھانا شروع کرنے سے پہلے تسمیہ (بسم اللہ ) پڑھنا سنت ہے ، حدیث سے صرف بسم اللہ پڑھنا، ثابت ہے اور بسم اللہ وبرکة اللہ بھی پڑھ سکتے ہیں، اور بسم اللہ وعلی برکة اللہ پڑھنا بھی صحیح ہے۔ ․․․․․․․․ یَا غلام ! سَمّ اللّہ وَکُلْ بیمینک وَکُلْ مما یلیک الخ (صحیح بخاری، کتاب الأطعمة) ۔ ․․․․․․․ فلما أکلوا وشبعوا قال النبي صلی اللہ علیہ وسلم: خبزٌ ولحمٌ وتمرٌ وبسرٌ ورطبٌ إذا أصبتم مثل ہذا فضربتم بأیدیکم فکلوا بسم اللہ وبرکة اللہ (المستدرک للحاکم: ۴/۱۲۰، ط: بیروت) فتاوی محمودیہ: ۲۷/۳۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند