عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 418
کیا شیعہ اس کائنات کے بدترین کافر ہیں؟
کیا شیعہ اس کائنات کے بدترین کافر ہیں؟
جواب نمبر: 41801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 189/ل=189/ل)
شیعوں میں تمام شیعہ کافر نہیں بلکہ وہی شیعہ کافر ہیں جو غلط وحی یا الوہیت علی، یا افک صدیقہ کے قائل ہیں یا قرآن مجید میں کمی بیشی کا اعتقاد رکھتے ہیں یا صحبت صدیق کے منکر ہیں: و بہذا ظہر أن الرافضي إن کان ممن یعتقد الألوہیة في علي أو أن جبریل غلط في الوحي أو کان ینکر صحبة الصدیق أو یقذف السیدة الصدیقة فہو کافر لمخالفتہ القواطع المعلومة من الدین بالضرورة (شامي: 4/135، ط زکریا دیوبند) لیکن جو شیعہ حضرت علی کو دوسرے صحابہ پر فضیلت دیتے ہوں بس اس کے علاوہ کوئی اور بات شیعیت کی نہیں تو یہ کافر نہیں ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
آپ نے کہاہے کہ شیعہ کافر ہیں، تو آپ یہ بتائیں کہ جنہوں نے( ابوبکر، عثمان) رسول اللہ کی بیٹی کے گھر کو جلا، کیا وہ مسلمان ہیں؟ جو رسول کی رحلت کے بعد رسول کی میت کو چھوڑکر اپنی خلافت کے چکر میں پڑ جائے کیا وہ مسلمان ہیں؟جس نے رسول کو آخری وقت پر کاغذ قلم نہ دیا اور کہا کہ رسول کا دماغ ابھی صحیح نہیں ہے، رسول پر شک کرتے ہیں، کیا وہ مسلمان ہیں؟براہ کرم، کچھ تفصیل سے بتائیں۔
7767 مناظرکیا مسلمان کے لیے قادیانیوں کا کھانا پکانا جائزہے؟
3769 مناظرمیرا
نام جاوید ہے، میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے لکھ رہا ہوں۔ قرآن کریم کی ایک آیت
کے بارے میں میرا ایک سوال ہے جس کو مجھے ایک امریکی شخص نے بھیجا ہے۔ برائے کرم
مجھ کو اس کے بارے میں بتائیں۔ یہ سوال سورہ یونس کی آیت نمبر 93-96سے متعلق ہے۔
اس کا کہنا ہے کہ قرآن کریم کی یہ آیت کہتی ہے کہ بائبل سچ ہے۔ اس کی حقیقت کیا
ہے؟ برائے کرم مجھ کو بتائیں تاکہ میں اس کو قائل کرسکوں۔
کیا تعزیہ بنانا درست ہے اگر نہیں تو مسلمان کیوں تعزیہ بناتے ہیں اور اس کی عبادت کرتے ہیں؟
9672 مناظرشیعہ رافضی کے نظریات قرآن حدیث اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کے اقوال کی روشنی میں واضح کریں۔
5131 مناظرمیں کالج کا طالب علم ہوں اور تبلیغی جماعت کو پسند کرتا ہوں۔ میں آپ سے کچھ سوال کررہا ہوں۔ فضائل اعمال میں اس جملہ کی کیا حقیقت ہے جس کے اندر یہ لکھا ہے کہ فلاں صاحب (رحمة اللہ علیہ) نے چالیس سال تک عشاء کے وضو سے فجر کی نماز پڑھی۔ کیا یہ صحیح واقعہ ہے؟ اگر صحیح ہے، تو آپ کیسے کہیں گے کہ یہ شریعت کے مطابق ہے؟ کیا یہ سنت میں خلل ڈالنا نہیں ہے، یعنی وضو نماز سے پہلے؟ اور آپ اس کی ضعیف احادیث کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ صحیح ہے کہ دو ضعیف حدیث مل کر صحیح حدیث بن جاتی ہیں۔ کیا یہ فضائل اعمال کی تمام ضعیف احادیث کے لیے صحیح ہے؟ اور اس کے لیے اس کی شرائط کیا ہے یعنی جب دو ضعیف احادیث صحیح حدیث جیسی بن جاتی ہیں؟ کیا ہم صحیح احادیث کی طرح ضعیف احادیث کی اقتداء کرسکتے ہیں؟ فضائل اعمال میں ایک جگہ یہ لکھا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ قبر سے بڑھ کر نکلا ۔ کیا یہ صحیح ہے؟ اگر یہ ہوسکتا ہے یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ قبر سے باہر نکل سکتا ہے تو اس بات کو قرآن اور حدیث سے ثابت کریں۔ یہ سوالات میرے ذہن کو پریشان کررہے ہیں۔ برائے کرم میری مدد کریں۔
2882 مناظرکیاجماعت اسلامی (مودودی گروپ) والے اہل سنت والجماعت میں شامل ہیں؟ کیا ان لوگوں کی اقتداء میں فرض نماز یا تراویح نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟کیا مودودی صاحب کی تفہیم القرآن اور اس کی لکھی ہوئی باقی کتابیں پڑھنا جائزہے؟
7210 مناظرمجھے نماز سے پہلے نیت کے بارے میں بتائیں۔ کچھ اہل حدیث امام کہتے ہیں کہ یہ بدعت ہے۔ میں کولہا پور انڈیا کا رہنے والا ہوں اور دعوت کے کام سے جڑا ہوا ہوں، اس لیے میں شبہ میں پڑ گیا ہوں۔ دوسرے یہ کہ وہ لوگ امام پر یقین نہیں رکھتے ہیں جب کہ میں حنفی امام کا ماننے والا ہوں،اس لیے میں شبہ میں پڑ گیاہوں۔ برائے کرم میری رہنمائی فرماویں۔
4561 مناظرمیرا ایک غیر مقلد ( اہل حدیث ) دوست ہے، اس کا کہنا ہے کہ قرآن اور حدیث میں اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ہم نماز کے بعد جماعت کے ساتھ تسبیح پڑھ سکتے ہیں ، ہلکی آواز میں بھی یہ حرام ہے ۔وہ یہ بھی کہہ رہاہے کہ کچھ احادیث میں ہے کہ ایک دن کچھ صحابہ کرام مسجد میں تسبیح یا قرآن پڑرہے تھے ، اسی دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ان کو طعنہ دے کر مسجد سے باہر لائے ۔ میں نے دارالعلوم دیوبند سے فارغ بہت سارے علمائے کرام سے رابطہ کیااور میں نے ان کو ساری باتیں بتائی ۔اس پر ان کا جواب ہے کہ نماز کے بعد مسجدمیں جماعت کے ساتھ یا ضبط اورانضباط کے ساتھ دھیمی آواز میں تسبیح پڑھنے میں کوئی مضائقہ نہیں ۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ کچھ خاص دنوں میں جیسے شب قدر ، شب برات، وغیر ہ میں ہم مائک استعمال کرسکتے ہیں ، ہر وقت نہیں ۔ میں اپنے دوستوں کی غلط فہمی کو دور کرناچاتاہوں مگر وہ قر آ ن یا مستند حدیث کا حوالہ مانگتے ہیں ۔ بر اہ کرم، جواب دیں۔
4090 مناظربرائے کرم مجھے
غیر مقلد(اہل حدیث) کے بارے میں پوری جانکاری دے دیں، یہ لوگ کہاں سے روشنی میں
آئے؟ یا مجھ کو کسی ویب سائٹ کا پتہ بھیج دیں جہاں سے میں اپنے تمام شکوک کو رفع
کرسکوں اور اپنے آپ کو اس فتنہ سے بچاسکوں۔