• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 20853

    عنوان:

    براہ کرم، بتائیں کہ کیا شیعہ مسلمان ہیں؟

    سوال:

    براہ کرم، بتائیں کہ کیا شیعہ مسلمان ہیں؟

    جواب نمبر: 20853

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 644=507-4/1431

     

    شیعوں کے بہت فرقے ہیں جن شیعوں کے متعلق حکم معلوم کرنا چاہتے ہیں اُن کے عقائد کی تفصیل اُن کے نزدیک خود اُن کی معتبرکتب سے نقل کرکے یہ سوال کرنا چاہیے، اجمالاً یہ حکم ہے کہ جو شیعہ ضروریاتِ دین پر ایمان رکھتا ہو، تحریفِ قرآن کا قائل نہ ہو، ام الموٴمنین حضرتِ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور حضراتِ شیخین رضی اللہ عنہما کی صحابیت سے منکر نہ ہو نہ ان حضرات پر کوئی تہمت لگاتا ہو، حضراتِ صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین پر تبرا نہ بھیجتا ہو، اور وہ بھی کوئی کفریہ عقیدہ نہ رکھتا ہو تو ایسا شیعہ مسلمان ہے ورنہ دارئہ اسلام سے خارج ہے اور بوجہ تقیہ کے اگر اس کے عقائد واقعیّہ کا معلوم ہونا دشوار ہو تو اس سے مجتنب رہنا لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند