• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 155388

    عنوان: فرقہ اہل حدیث یا غیر مقلد اپنے عقائد اور عمل کے حساب سے اہل سنت ہیں یا نہیں؟

    سوال: فرقہ اہل حدیث یا غیر مقلد (۱) فرقہ اہل حدیث یا غیر مقلد اپنے عقائد اور عمل کے حساب سے اہل سنت ہیں یا نہیں؟ (۲) ان کے پیچھے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ (۳) ان کی کتاب پڑھنا یا تقریر سننا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 155388

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 126-129/H=1/1439

    (۱) غیر مقلد فرقہ حضرات ائمہ اربعہ مجتہدین رحمہم اللہ تعالیٰ رحمة واسعة کی تقلید کرنے والوں کو مشرک قرار دیتا ہے اور تقلید صحیح کو بھی شرک گردانتا ہے جو مسائل عہد خیر القرون سے دلائل کی بنیاد پر مختلف فیہ چلے آتے ہیں ان میں تعصب و تشدد برتتا ہے اس لیے یہ فرقہ اہل سنت والجماعت سے خارج ہے۔

    (۲) فرقہ غیر مقلدین کے امام کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے۔

    (۳) عامة المسلمین کو ان کی کتابیں نہ پڑھنا چاہئے اور تقریر و بیان سننے سے بھی اجتناب چاہئے البتہ وہ اہل علم کہ جن کی نظر دلائل پر گہری ہے اور اُن کے بہکنے کا اندیشہ بھی نہیں وہ اگر اُن کی کتابوں کا مطالعہ کرکے حکمت و بصیرت سے مسلمانوں کی رہنمائی کریں تو ان کے حق میں درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند