• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 6169

    عنوان:

    اگر ہم کسی شہر میں جائیں اور وہاں کسی بزرگ کی مزار ہو تو کیا اگر ہم اس مزارپر جائے بغیر واپس آجائیں تو بزرگ ناراض تو نہیں ہوتے یا پھر تو کوئی گناہ نہیں ہوتا؟

    سوال:

    اگر ہم کسی شہر میں جائیں اور وہاں کسی بزرگ کی مزار ہو تو کیا اگر ہم اس مزارپر جائے بغیر واپس آجائیں تو بزرگ ناراض تو نہیں ہوتے یا پھر تو کوئی گناہ نہیں ہوتا؟

    جواب نمبر: 6169

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1095=1435/ ھ

    ناراضگی کا وہم بھی غلط ہے اور گناہ بھی کچھ نہیں البتہ مفاسد کا اندیشہ نہ ہو تو قبر کی زیارت کرلیں اور زیارت نہ کرسکیں تو جس قدر سہولت ہوسکے قرآن کریم درود شریف پڑھ کر ایصال و ثواب پہنچادیا کریں توبہتر ہے اگر چہ ترک میں کچھ گناہ نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند