• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 5865

    عنوان:

    کیا قبر کو سائیڈ سے پکی کراسکتے ہیں، کیوں کہ ہماری نانی کی قبر ۲/سائیڈ سے دھنسی ہوئی ہے ہمیں لگ رہا ہے کہ چار چھ مہینہ میں قبر بیٹھ جائے گی۔ ذرا اسلام کی روشنی میں جواب بتادیجئے۔

    سوال:

    کیا قبر کو سائیڈ سے پکی کراسکتے ہیں، کیوں کہ ہماری نانی کی قبر ۲/سائیڈ سے دھنسی ہوئی ہے ہمیں لگ رہا ہے کہ چار چھ مہینہ میں قبر بیٹھ جائے گی۔ ذرا اسلام کی روشنی میں جواب بتادیجئے۔

    جواب نمبر: 5865

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 428=428/ م

    میت کو دفن کردینے کے بعد قبر کو پختہ کرنا خواہ اوپر سے ہو یا سائڈ سے ہو بہر صورت مکروہ ہے البتہ قبر دھنس جائے یا بیٹھ جائے تو دوبارہ مٹی ڈال کر ہموار یا اونچی کردینے میں مضائقہ نہیں۔ شامی میں ہے: ولا یرفع علیہ بناء ای یحرم لو للزینة ، ویکرہ لو للإحکام بعد الدفن الخ۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند