• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 5209

    عنوان:

    میں ابھی حال ہی میں مکہ اور مدینہ گیا ۔ میں نے وہاں دیکھا کہ جب نماز جنازہ ہوتی ہے تو عورتیں بھی وہاں نماز جنازہ پڑھتی ہیں۔ کیا عورت نماز جنازہ ادا کرسکتی ہے؟

    سوال:

    میں ابھی حال ہی میں مکہ اور مدینہ گیا ۔ میں نے وہاں دیکھا کہ جب نماز جنازہ ہوتی ہے تو عورتیں بھی وہاں نماز جنازہ پڑھتی ہیں۔ کیا عورت نماز جنازہ ادا کرسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 5209

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 308=308/ م

    جنازہ مردوں کو پڑھنا چاہیے لیکن اگر عورتیں بھی نماز جنازہ میں شریک ہوجائیں تو ان کی پڑھی ہوئی نماز جنازہ ادا ہوجائے گی، البتہ صرف نماز جنازہ ادا کرنے کے لیے عورت کو اپنے گھر یا مقام سے نہ نکلنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند