• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 5006

    عنوان:

    حضرت میری بیوی بچوں کو اسکول چھوڑنے اور لینے کے لیے جاتی ہے۔ دو راستے ہیں ایک راستہ قبرستان سے ہوکر گزرتاہے جو کہ بہت مختصر اور محفوظ ہے، جب کہ دوسرا راستہ لمبا ہے او ربازار سے ہوکر جاتاہے، بازار میں ہمیشہ آدمیوں اور گاڑیوں کی بہت بھیڑ ہوتی ہے۔ ان حالات میں کیا میری بیوی قبرستان والے راستہ سے ہوکر گزر سکتی ہے، یااس کو بازار والے راستہ سے ہی گزرنا چاہیے؟ برائے کرم مختصر جواب عنایت کریں، میں یہ بھی وضاحت کردوں کہ میری بیوی باہر نقاب میں جاتی ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 5006

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 543=492/ ل

    صورتِ مسئولہ میں آپ کی بیوی قبرستان والے راستہ سے ہوکر بھی گذرسکتی ہے، بلکہ یہی راستہ بہتر ہے، البتہ قبرستان والے راستے سے ہوکر جانے میں اس بات کو ملحوظ رکھنا چاہیے کہ قبروں کو روندنا نہ پایا جائے، کیونکہ قبروں کو روندنا ناجائز ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند