عبادات - احکام میت

India

سوال # 4988

اصل میں مجھے ہمارے گاؤں کے ایک بزرگ شخص نے یہ سوا ل کرنے کو کہا ہے۔(۱) کیا مسجد کے اندر جنازے کی نماز پڑھائی جاسکتی ہے؟ (۲) اگر چہ قبرستان دور ہے اور جگہ اورپانی کی قلت ہے۔ (۳) ہمارے گاؤں میں اکثر جنازے کی نماز مسجد کے صحن میں پڑھائی جاتی ہے، کیوں کہ وضو کرنے کے لیے پانی آسانی سے دستیاب ہوتا ہے، کبھی تو صحن کا فرش گرم ہونے کی وجہ سے مسجد کے اندرونی حصہ میں بھی جنازہ کی نماز پڑھائی جاتی ہے۔ ان تمام تناظر میں صحیح رہنمائی کریں۔

Published on: Jun 21, 2008

جواب # 4988

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 497=537/ل


 


مسجد یا صحن مسجد میں جنازہ کی نماز ادا کرنا مکروہ تحریمی ہے۔ اگر قبرستان دور ہو اوروہاں پانی کی قلت ہو تو اس سے پہلے کسی میدان میں نماز جنازہ ادا کی جائے۔ قبرستان میں لے جاکر ہی جنازہ کی نماز ادا کرنا ضروری نہیں۔


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات