عبادات - احکام میت

Pakistan

سوال # 4697

کیا ایصال و ثواب کے لیے قرآن پڑھ کر اس کے بدلے میں پیسہ اورکھانا لینا دینا جائز ہے؟

Published on: Jul 7, 2008

جواب # 4697

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 908=1032/ ب


 

قرآن پڑھ کر پیسہ وغیرہ لینا دینا ناجائز اور حرام ہے۔ اس تلاوتِ قرآن کا ثواب نہ پڑھنے والے کوحاصل ہوتا ہے نہ میت کو۔ اور پیسہ لینے اوردینے والے دونوں گناہ گار ہوتے ہیں۔ ایصالِ ثواب بلا معاوضہ کیا جائے۔ اِن القرآن بالأجر لا یستحق الثواب لا للمیت و لا للقارئ، والآخذ والمعطي آثمان (کذا في الشامي)

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات