• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 4586

    عنوان:

    کیا شوہر اپنی بیوی کو قبر میں اتار سکتا ہے؟والد اور بھائی کے علاوہ قبر میں چاچا کا یا ماموں کا یا شوہر کا ، ان میں سے کس کا اتارنا افضل ہے؟

    سوال:

    کیا شوہر اپنی بیوی کو قبر میں اتار سکتا ہے؟والد اور بھائی کے علاوہ قبر میں چاچا کا یا ماموں کا یا شوہر کا ، ان میں سے کس کا اتارنا افضل ہے؟

    جواب نمبر: 4586

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 991=1147/ ب

    شوہر اپنی بیوی کو قبر میں اتار سکتا ہے البتہ میت کے والد، بھائی، چچا ، ماموں وغیرہ اس پر مقدم ہیں۔ ان کی موجودگی میں شوہر نہ اتارے ،چچا ماموں پر مقدم ہے اس لیے کہ چچا کو ولایت حاصل ہوتی ہے نہ کہ ماموں کو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند