• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 3703

    عنوان:

    ہمارے کچھ بزرگوں کا انتقال ہوگیاہے، میں ان کو کمسے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ایصال ثواب کرنا چاہتاہوں، اس سلسلے میں میری کچھ مدد فرمائیں۔ (۲) میں نے مفتی رشید احمد پاکستانی کے ایک کتابچہ” منکرات محرم “پڑھا ، اس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ہم لوگ شیعہ حضرات کے نام رکھتے ہیں جیسے غلام حسین، غلام علی، کنیز فاطمہ اور بھی بہت سے ایسے نام ہیں ، لیکن ہم لوگ غلام عمر، غلام ابوبکر، کنیز عائشہ جیسے نام نہیں رکھتے ہیں۔ میں نے اپنے ایک بریلوی دوست سے اس کا ذکر کیا تو اس نے کہا کہ اہل بیت اور باقی صحابہ کرام میں فرق ہے ، اس لیے ہم ان کے ناموں کے ساتھ اپنا نام نہیں رکھ سکتے ہیں، کیا اس کا یہ کہنادرست ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 3703

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 380/ ل= 358/ ل

    (۱) ایصال ثواب میں سب سے بہتر یہ ہے کہ آپ کوئی مسجد یا مدرسہ بنوادیں یا قرآن مجید خریدکر مسجد یا مدرسہ میں دیدیں، کیونکہ جب تک مسجد، مدرسہ، قرآن مجید رہیں گے اور لوگ مسجد میں نماز مدرسے میں بچے تعلیم، اور قرآن شریف میں لوگ تلاوت کرتے رہیں گے ان کا ثواب ان مرحومین کو پہنچتا رہے گا۔ عن أبي ھریرة قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: إن مما یلحق الموٴمن من عملہ وحسناتہ بعد موتہ علمًا علمہ ونشرہ وولدًا صالحًا ترکہ أو مصحفًا ورثہ أو مسجدًا بناہ أو بیتًا لابن السبیل بناہ أو نھرًا أجراہ أو صدقةً أخرجھا من مالہ في صحتہ وحیاتہ تلحقہ من بعد موتہ (مشکاة: ۳۶، کتاب العلم)

    (۲) آپ کے دوست کی بات بے اصل ہے، اگر یہی بات ہوتی کہ اہل بیت کے ناموں کے ساتھ غلام لگانا درست ہوتا تو صحابہ کرام، تابعین و تبع تابعین بھی اپنے لڑکوں کے نام اسی طرح رکھتے جب کہ اس کی نظیر نہیں ملتی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند