• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 18718

    عنوان:

    مسئلہٴ حیات و ممات

    سوال:

    میرا سوا ل یہ ہے کہ ہمارے ملک پاکستان میں آج کل ایک مسئلہ حیات ممات کا بہت زور پکڑ رہا ہے کہ قبر میں مردے سنتے ہیں کہ نہیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قبر مبارک میں زندہ ہیں کہ نہیں؟ برائے مہربانی قرآن او رحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 18718

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 163=161-2/1431

     

    اس مسئلے کے بارے میں بارہا جوابات لکھے گئے لیکن وہ سب بے سود ثابت ہوئے۔اختلافات اب بھی چل رہے ہیں۔ آپ کو اگر واقعی اس مسئلہ کی کی صحیح تحقیق و دلائل کے ساتھ مطلوب ہے تو آپ اپنے یہاں کے بڑے عالم شیخ الحدیث حضرت مولانا صفدر صاحب کی [تسکین الصدور] کا مطالعہ فرمائیں، انھوں نے بہت بسط وتفصیل کے ساتھ معترضین کے تمام شبہات واعتراضات کا جواب دیا ہے، اور مسئلہ حیات النبی کو بہت منقح کرکے علمائے دیوبند کے مسلک کی صحیح ترجمانی کی ہے، اس کتاب میں خود حضرت مولانا مفتی سید مہدی حسن صاحب مفتی دارالعلوم دیوبند کا فتویٰ بھی شائع کیا گیا ہے، اسے بھی ملاحظہ فرمائیں۔ مزید کچھ لکھنے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند