• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 177202

    عنوان: نمازِ جنازہ میں کتنی صفیں ہونی چاہئیں؟

    سوال: دوسرا سوال یہ ہے کہ جب میت کو دفن کرے تو مٹی بیٹھ کر دے یا کھڑا ہو کر دے؟ تیسرا سوال یہ ہے کہ میت کو دفن کرنے کے بعد قبر کے اوپر کھجور کے لکڑی گاڑ دیتے ہیں اس طرح کھجور کی لکڑی گاڑ جائز ہے یا نہیں؟ دلیل کے ساتھ ضرور بتائیے۔

    جواب نمبر: 177202

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 618-516/D=07/1441

    (۱) نماز جنازہ میں قطار (صفیں) طاق ہونا بہتر ہے، لہٰذا اگر لوگ کم ہوں تو کم از کم تین صفیں بنالی جائیں، اور اگر اس سے زائد صفیں بنانے کی ضرورت پڑ جائے، تو پانچ یا سات اسی طرح آگے صفیں بنالی جائیں۔

    (۲) میت کو دفن کرتے وقت مٹی جس طرح سہولت ہو دے سکتے ہیں، بیٹھ کردے یا کھڑے ہوکر بہر صورت ٹھیک ہے۔

    (۳) قبر کے اوپر کھجور کی لکڑی گاڑنے کا شریعت میں حکم نہیں ہے اس لئے نہ گاڑنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند