• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 176191

    عنوان: میت کے گھر کھانا بنانا

    سوال: جس گھر میں موت ہو جاے َ اس میں تین دن کھانا بنانا جائز نہیں یا آگ لگانا جائز نہیں؟اور کیا گھر سے باہر کھانا بنا سکتا ہے ؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 176191

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 508-347/SN=05/1441

    جس گھر میں میت ہو جائے اس میں تین دن کھانا بنانا ناجائز نہیں ہے؛ بلکہ بلاشبہ جائز ہے، اسی طرح اس گھر میں تین دن چولہا جلانا بھی ناجائز نہیں ہے؛ بلکہ بلاشبہ جائز ہے، کھانا گھر کے اندر بھی بنا سکتے ہیں، شرعاً اس میں کچھ ممانعت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند