عبادات - احکام میت

India

سوال # 175462

حضرات مسئلہ یہ ہے کہ اگر میت کا رخ الٹا ہو جائے اور لوگ نماز ادا کرلے تو کیا نماز ہو جائے گی؟ رہبری فرمائیں نوازش ہو گی۔

Published on: Dec 30, 2019

جواب # 175462

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:376-315/L=5/1441



نمازِ جنازہ کے صحیح ہونے کے لیے میت کا سامنے ہونا ضروری ہے، اگر میت سامنے ہو تو نماز درست ہوجاتی ہے خواہ میت کا رخ الٹا ہو۔ ومن الشروط حضور المیت ووضعہ وکونہ أمام المصلي (الفتاوی الہندیة: ۱/۱۶۴)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات