• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 174090

    عنوان: كیا میت كو كاندھا دینے كے لیے باوضو ہونا ضروری ہے؟

    سوال: مولانا مفتیان کرام امید ہے خیریت سے ہوں گے۔ مولانا میں یہ جاننا چاہ رہا تھا کیا کسی میت کو کندھا دینے کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے کیا باوضو اور باطہارت ہونے کے بعد میت کو کندھا دے سکتا ہے۔ برائے مہربانی جلد جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔ مولانااپنی والدہ مرحومہ کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی بھی درخواست ہے۔ ساتھ ہی دادا دادی نانا نانی و سبھی مرحومین کی مغفرت کی دعا کی بھی درخواست ہے نیز میرے اور میرے خاندان بھائی بہنوں وسبھی جملہ رشتہ داروں ساتھ ہی دوست و احباب کی صحت وعافیت نیز پریشانیوں سے بچنے کے لئے اور سبھی کے ایمان کی سلامتی کے لئے دنیا و آخرت میں بھلائی کے لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 174090

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 223-182/H=02/1441

    میت کی چارپائی کو کاندھا دینے کے لئے باوضوء ہونا ضروری نہیں جس شخص کا وضوء نہ ہو اس کے لئے کاندھا دینا بغیر کسی کراہت کے درست ہے اللہ پاک آپ کے جمیع مقاصد حسنہ میں کامیابی عطاء فرمائے سعادت دارین سے نوازے سب کو مکارہ سے محفوظ رکھے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند