• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 173347

    عنوان: قبر منہدم ہونے كے بعد اس کو درست کرنا كیسا ہے؟

    سوال: سوکیا فرماتے ہیں علمائے کرام درجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ برساتوں کے باعث ایک عورت کی قبر منہدم ہوگئی ہے، مطلب کہ قبر کو بند کرنے کے لئے اس پر جو پتھر رکھے جاتے ہیں وہ قبر کے اندر گر گئے ہیں، اب اگر وہ پتھر نکالے بھی جائیں پھر بھی اپنی جگہ پر فٹ نہیں رہ سکیں گے، جب ایسی صورتحال پیدا ہوجائے تو ہمیں کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 173347

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 46-49/D=01/1441

    اگر قبر منہدم ہو جائے تو اس کو درست کرنا جائز ہے، لہٰذا صورت مسئولہ میں قبر اگر کچھ درست ہو سکتی ہے تو اس کو مٹی وغیرہ ڈال کر درست کر سکتے ہیں۔ في الہندیة: وإذا خربت القبور فلا بأس بتطیینہا ، کذا فی التتارخانیة، وہو الأصح وعلیہ الفتوی، کذا فی جواہر الأخلاطي، (۱/۲۲۷، الجنائز، الفصل ۶، ط: الاتحاد)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند