• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 170082

    عنوان: نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ کیوں نہیں پڑھتے ؟

    سوال: میرا سوال ہے کہ نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ کیوں نہیں پڑھتے ؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ دعا ہے تو پھر دعا ہی کہنا چاہئے نماز کیوں کہتے ہیں؟ بڑی مہربانی ہوگی مکمل وضا حت فرما دیں۔

    جواب نمبر: 170082

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 824-674/SN=08/1440

    نماز جنازہ میں دعا کے ساتھ ”نماز“ کا پہلو بھی ہے، ”دعا“ کے پہلو کے پیش نظر اس میں قراء ت یعنی سورہٴ فاتحہ اور سورت ملانے کو غیر مشروع قرار دیا گیا ہے اور نماز کے پہلو کا لحاظ کرتے ہوئے اس میں طہارت اور استقبال قبلہ وغیرہ کو لازم قرار دیا گیا۔ نماز جنازہ میں سورہٴ فاتحہ کیوں واجب نہیں ہے، اس سلسلے میں مزید تفصیلات اور دلائل کے لئے اعلاء السنن (۸/۲۵۹، ط: کراچی کا مطالعہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند