• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 169153

    عنوان: نماز جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا ؟

    سوال: کیا نماز جنازہ کے بعد بعد کسرِ صفوف ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 169153

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 624-504/SN=07/1440

    نماز جنازہ خود دعا ہے، اس میں میت کے لئے مغفرت کی دعا کی جاتی ہے، اس کے بعد ہاٹھ اٹھا کر دعا کرنا خواہ کسر صفوف سے پہلے ہو، یا کسر صفوف کے بعد ہو، بے محل بلکہ بدعت ہے، لہٰذا اس سے احتراز کرنا چاہئے۔

    إذا صلیتم علی المیت فأخلصوا لہ الدعاء (رواہ ابوداوٴد: ۳۱۹۹) لایقوم بالدعاء بعد صلاة الجنائز ، لأنہ دعا مرّة ، لأن أکثرہا دعاء ۔ (البزازیة: ۱۰/۵۳، ط: اتحاد: دیوبند ، التاتارخانیة: ۱/۶۲۰) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند