• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 166482

    عنوان: نماز جنازہ کس جگہ ادا کرنا افضل ہے ؟

    سوال: میں بارہمولہ کشمیر سے ہوں ہمارے ہاں اکثر جنازہ کی نماز عید گاہ میں ادا کرتے ہیں۔اب میرا سوال یہ ہے کہ کیا عید گاہ میں نماز جنازہ ادا کرنا جائز ہے ؟ نماز جنازہ ادا کرنے کے لئے سب سے زیادہ بہترین جگہ کون سی ہے ؟ برائے مہربانی شرعی طور پر رہبری فرمائیں۔

    جواب نمبر: 166482

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 217-180/M=2/1440

    بوقت ضرورت عیدگاہ میں نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے، نماز ادا ہو جائے گی لیکن مستقل طور پر عیدگاہ کو جنازہ گاہ بنالینا درست نہیں، بہتر یہ ہے کہ مسجد، عیدگاہ اور قبرستان کے علاوہ کوئی تیسری مناسب جگہ نماز جنازہ کے لئے منتخب کرلی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند