• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 166353

    عنوان: ایك مشت سے كم ڈاڑھی والے كا جنازے كی نماز پڑھانا؟

    سوال: جس آدمی کی داڑھی واجب سے کم ہو کیا وہ نماز جنازہ پڑھا سکتا ہے ؟ اگر نہیں تو اس نے جو جنازے پڑھائے ان کے بارے میں کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 166353

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 248-193/H=2/1440

    جس آدمی کی ڈاڑھی مقدار واجب سے کم ہو یعنی ایک مشت سے کم رکھنے کی خاطر اس نے تراش رکھی ہے یا ترشوائی ہے اس کے پیچھے نماز جنازہ بھی مکروہ ہے جو نمازیں پڑھا دیں وہ کراہت کے ساتھ درست ہوگئیں اب اگرچہ اعادہ وغیرہ جیسا کوئی حکم نہیں تاہم آئندہ اس کو نماز جنازہ کی امامت کے لئے بھی نہ بڑھایا جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند