• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 165056

    عنوان: جو آدمی جل جائے اس کو غسل کیسے دیا جائے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں حضرات اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص آگ میں جل گیا اور جلنے کے بعد ایک ہفتہ ہسپتال میں اس کا علاج ہوتا رہا دوران علاج ڈاکٹروں نے پورے جسم پر پٹیاں باندھ دیں سوائے چہرے کے ایک ہفتہ بعد اسکا انتقال ہو گیا۔ اب سوال یہ ہے کہ آیا میت کو پٹیاں کھول کر غسل دینا لازمی ہے ؟ راہنمائی فرمادیں شکرًا

    جواب نمبر: 165056

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:24-173/L=2/1440

    اگر پٹیاں کھول کر غسل دینا ممکن ہو تو پٹیاں کھول کر غسل دیا جائے اور اگر پٹیاں کھول کر غسل دینا ممکن نہ ہو تو اس سے گوشت کے بدن سے جدا ہوجانے وغیرہ کا اندیشہ ہو تو اوپر سے پٹیاں کھولے بغیر ہی پانی بہادیا جائے۔

    ولو کان المیت متفسخا یتعذر مسحہ کفی صب الماء علیہ، کذا في التاتارخانیة ناقلا خانیة عن العتابیة․ (الفتاوی الہندیة: ۱/ ۱۵۸) وفي الفتاوی العتابیة: ولو کان المیت متفسخًا یتعذر مسحہ کفی صب الماء علیہ․ (الفتاوی التاتارخانیة: ۳/ ۱۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند