• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 158464

    عنوان: میت كے دل میں لگی بیٹری نكالنا؟

    سوال: حضرت، ایک مسئلہ دریافت کرنا ہے کہ ایک صاحب کے دل میں تکلیف ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر نے دل میں بیٹری (۱۵/ سے ۲۵/ لاکھ تک ہوتی ہے ممکن ہے اس سے بھی زیادہ ہو) لگانے کا فرمایا۔ بیٹری لگانے کے کچھ عرصہ بعد ان صاحب کا انتقال ہوگیا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا اب انتقال کے بعد وہ بیٹری نکالی جاسکتی ہے؟ یا اسی بیٹری کے ساتھ تدفین کردی جائے؟

    جواب نمبر: 158464

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:499-484/M=5/1439

    اگر میت کے دل میں لگی بیٹری کو بسہولت نکالنا ممکن ہو تو احترام میت کو ملحوظ رکھتے ہوئے تدفین سے پہلے اسے نکال دینا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند