• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 158262

    عنوان: انتقال کے بعد کلمہ، سورہ اور آیت کریمہ پڑھنا کیسا ہے؟

    سوال: انتقال کے بعد کلمہ، سورہ، آیت کریمہ پڑھنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 158262

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:517-477/M=5/1439

    انتقال میت کے بعد میت کے ایصال ثواب کے لیے کلمہ، سورہ اور آیت کریمہ پڑھنا درست ہے، البتہ غسل میت سے پہلے میت کے پاس بیٹھ کر قرآن پڑھنا مکروہ ہے؛ اس لیے غسل سے پہلے میت کے قریب بیٹھ کر سورہٴ یٰسین وغیرہ کی تلاوت نہ کی جائے اگر قرآن پڑھنا ہی ہے تو غسل کے بعد پڑھے یا میت سے ہٹ کر کسی دوسرے کمرے وغیرہ میں پڑھے کرہ قراء ة القرآن عندہ إلی تمام غسلہ (شامی) اور ایصال ثواب کے لیے مروجہ قرآن خوانی یا کوئی بھی ایسا طریقہ اختیار نہ کیا جائے جو غیر شرعی رسومات پر مبنی ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند