• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 157781

    عنوان: نماز جنازہ میں امام کی اقتداء میں صرف ایک سلام پھیریں یا دو سلام؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! میں سعودی عرب میں رکھتا ہوں، یہاں جنازہ کی نماز میں امام صاحب صرف ایک سلام پھیر کے نماز ادا کردیتے ہیں، ہمیں کیا کرنا چاہئے؟ دو سلام پھیریں کہ ان کی اقتداء کریں؟

    جواب نمبر: 157781

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 380-340/M=4/1439

    حنفیہ کے یہاں نماز جنازہ میں دونوں طرف سلام پھیرنا راجح ہے اس لیے آپ صورت مسئولہ میں ایک سلام امام کی اقتداء میں پھیر کر دوسری طرف خود سے سلام پھیر لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند