• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 156516

    عنوان: قبر میں سیمنٹ کے بلاک لگانا

    سوال: سوال: حضور والا ،مسئلہ دراصل ہمارے علاقے میں یہ ہے کہ پہلے لحد کوبند کرنے کے لیے بڑے پتھر استعمال کرتے تھے اب چونکہ اس پتہر کی قلت ہے تو اہل محلہ نے اپنی طرف سے طے کیاہے سیمنٹ کے ٹائل پتہروں کی جگہ پر استعمال ہو جو اب تک آسانی سے دستیاب ہے ،گو ان ٹائل کو چپکانے کے لیے مٹی کے گارے استعمال کرتے ہیں.....لیکن ٹائل سیمنٹ سے بنے ہوئے ہیں اور عموما ان کے درمیان لوہے کے پتلے تار مضبوطی کے لئے ڈالتے ہیں، یہ بہی عرض کردوں کہ یہ صرف لحد تک محدود ہے اوپر قبر بالکل سادی اور تقریباً مطابق سنت ہے ۔

    جواب نمبر: 156516

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:102-190/D=3/1439

    بہتر تو یہی ہے کہ قبر کو بند کرنے کے لیے کچی اینٹ، بانس وغیرہ استعمال کیے جائیں، لیکن اگر وہ آسانی سے دستیاب نہ ہوں تو سیمنٹ کے ٹائل استعمال کرنے کی گنجائش ہے، اور ٹائل کے اس حصے کو جو میت کی طرف ہوتا ہے مٹی سے لیپ لینا بہتر ہے تاکہ میت کے چاروں طرف مٹی معلوم ہو۔ ویسوي اللبن علیہ والقصب لا الآجر المطبوخ (الدر) وفي الرد: ونصّوا علی استحباب القصب فیہا کاللبن (رد المحتار: ۳/ ۴۱۲، زکریا) (مستفاد از: ”فتاوی رحیمیہ: مکتبہ احسان دیوبند، ۳/۵۲۹) نیز ٹائل کو چپکانے میں بھی مٹی کے گارے کا استعمال کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند