• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 152631

    عنوان: پاگل/مجنون عورت یا مرد کے جنازے پر کون سی دعا پڑھی جائے گی؟

    سوال: کیا کسی پیدائشی یا بعد میں ہونے والے پاگل/ مجنون مرد کی جنازہ میں چھوٹے بچے کی دعا اور پاگل عورت کی جنازہ میں چھوٹی بچی کی دعا پڑھی جائے گی، اکثر علماء یہ دلیل پیش کرتے ہیں کہ روز محشر چونکہ ان کے ساتھ چھوٹے بچوں اور بچیوں جیسا معاملہ ہوگا اس لئے ان کی نماز جنازہ بھی بچوں کی جنازہ کی طرح پڑھائی جائے گی۔ شریعت مطہرہ میں کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 152631

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 974-816/D=10/1438

    بالغ مرد وعورت میت کے لیے بالغوں کی دعا پڑھی جائے گی اگرچہ وہ مجنون وپاگل ہوں کیونکہ انھیں حدیث میں شافع مشفع یا اجر وذخر نہیں کہا گیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند