• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 152276

    عنوان: مسجد الحرام میں میت کی نماز پڑھنے كا طریقہ كیا ہے؟

    سوال: امام کا جماعت کے وقت آگے رہنا ضروری ہے دیگر نمازوں کی طرح؟ مسجد الحرام میں میت کی نماز میں پورے مطاف میں مقتدی حضرات ہوتے ہیں اور امام سہ دری (seh dari) میں کھڑا ہوکر پڑھاتا ہے، کیا اس طرح نماز باطل نہیں ہوتی؟

    جواب نمبر: 152276

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1117-1025/H=10/1438

    کعبہٴ مکرمہ کی جس جہت میں امام صاحب کھڑے ہوکر نماز جنازہ پڑھائیں اُس جہت میں جو مقتدی امام صاحب سے آگے ہوں گے ان کی نماز نہ ہوگی، لیکن ائمہٴ حرمین حضرات عامة حنبلی مسلک کے موافق عمل کرتے ہیں ممکن ہے حنبلی مسلک میں کچھ توسع ہو اور وہ حضرات اسی کو اختیار کرکے نماز پڑھاتے ہوں اس سلسلہ میں مزید تحقیق آئندہ کرنے کی ان شاء اللہ سعی کریں گے تاہم جن لوگوں کو امام صاحب کی نماز جنازہ پڑھانے کی جگہ معلوم ہو ان کو چاہیے کہ یا تو امام صاحب کی پچھلی صفوف میں اقتداء کریں یا پھر جس جہت میں امام صاحب نماز پڑھا رہے ہوں اس سے ہٹ کر دوسری جہت میں نماز پڑھا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند