• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 149412

    عنوان: کسی کے انتقال سے پہلے قرض ادا کرنے کے کیا طریقے ہیں؟

    سوال: کسی کے انتقال سے پہلے قرض ادا کرنے کے کیا طریقے ہیں؟ نیز بتائیں کہ اگر کوئی قرض ادا کرنا چاہتاہو مگر دوسرے بندے کا یا تو انتقال ہوگیاہے یا ان تک رسائی نہیں ہوتی ہے تو قرض ادا کرنے والے شخص کو اسلام نے کیا آپشن دیاہے؟فرض کریں کہ زید اپنا قرض اداکرنا چاہتاہے ، اس نے بکر سے اور عمر سے قرض لیا تھا اوراب دونوں دستیاب نہیں ہیں، تو زید اپنا قرض کیسے ادا کرسکتاہے؟کیا وہ ان پیسوں کو خیرات وغیرہ میں دے سکتاہے؟

    جواب نمبر: 149412

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 601-545/B=6/1438

    جس کا قرض ہے اس کو دیدیا جائے اور تاخیر کی معذرت چاہ لی جائے۔

    (۲) اگر قرض دینے والا انتقال کر چکا ہے یا اتنی دور رہتا ہے کہ اس تک رسائی ناممکن ہے، پس اگر ان کے ورثہ معلوم ہیں ان تک رسانی ممکن ہے تو ورثہ کو قرض کی رقم دیدی جائے اور اگر قرض دینے والے بکر اور عمر دونوں ناپید ہیں ان کا کوئی سراغ نہیں ملتا اور نہ ہی ان کے ورثہ کا ، تو ان کی طرف سے کسی محتاج غریب آدمی کو صدقہ کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند