• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 149370

    عنوان: بیوی كا انتقال ہونے سے كیا نکاح اسی وقت ٹوٹ جاتا ہے؟ اور كیا بیوی كا چہرہ دیكھا جاسكتا ہے؟

    سوال: اقبال احمد کی بیوی فاطمہ کا انتقا ل ہو گیا ہے ، تو کیا اقبال احمد کا نکاح اسی وقت ٹوٹ گیا ؟ اور اقبال احمد اپنی بیوی فاطمہ کا چہرہ انتقال کی بعد دیکھ سکتا ہے یا نہیں دیکھ سکتا ہے نہیں؟ برائے مہربانی جواب حدیث کے حوالے سے دیں۔

    جواب نمبر: 149370

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 586-541/B=6/1438

    جی ہاں نکاح کا رشتہ تو ختم ہو جاتا ہے لیکن اقبال احمد اپنی بیوی کا چہرہ دیکھ سکتا ہے البتہ اپنی بیوی کے جسم کو ہاتھ نہیں لگا سکتا یعنی اسے غسل وغیرہ نہیں دے سکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند