• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 14135

    عنوان:

    کیا خاوند کے انتقال کے بعدمیں اس کی اہلیہ کا نکاح خاوند سے ختم ہو جاتا ہے؟

    سوال:

    کیا خاوند کے انتقال کے بعدمیں اس کی اہلیہ کا نکاح خاوند سے ختم ہو جاتا ہے؟

    جواب نمبر: 14135

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 992=798/ل

     

    خاوند کے انتقال کے بعد عدت پوری ہونے تک نکاح برقرار رہتا ہے، البتہ اگر بیوی کی وفات ہوجائے تو فوراً ہی نکاح ختم ہوجاتا ہے، وفي البدائع: المرأة تغسل زوجہا لأن إباحة الغسل مستفادة بالنکاح فتبقی ما بقي النکاح والنکاح بعد الموت باق إلی أن تنقضي العدة بخلاف ما إذا ماتت فلا یغسلھا لانتھاء ملک النکاح لعدم المحل فصار أجنبیًا (شامي: ۳/۹۱، ط زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند