• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 13773

    عنوان:

    ہماری پھوپھی کا انتقال بیماری میں گزشتہ ہفتہ ہوا نماز بھی قضا ہوئی، ان نمازوں کا فدیہ کتنا ہوگامرحومہ کا ترکہ بھی نہیں ہے اور ان کی اولاد لڑکے اور لڑکیاں بھی صاحب استطاعت نہیں ہیں۔

    سوال:

    ہماری پھوپھی کا انتقال بیماری میں گزشتہ ہفتہ ہوا نماز بھی قضا ہوئی، ان نمازوں کا فدیہ کتنا ہوگامرحومہ کا ترکہ بھی نہیں ہے اور ان کی اولاد لڑکے اور لڑکیاں بھی صاحب استطاعت نہیں ہیں۔

    جواب نمبر: 13773

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1352=1063/ھ

    واجب تو کسی کے ذمہ نہیں تاہم آپ یا کوئی اور صاحب خیر مرحوم کی طرف سے ادا کردیں تو بہتر ہے۔ ایک نماز کا فدیہ ایک کلو چھ سو تینتیس گرام(1.633kg) گیہوں ہیں، وتر کو بھی شمار کرکے روزانہ کی چھ نمازیں محسوب کرلیں اور پھر کل چھوٹی ہوئی نمازوں کا مجموعہ جوڑ کر گیہوں کا وزن لگالیں، جو مقدار بیٹھے اتنے گیہوں یا بازاری قیمت لگاکر رقم غرباء فقراء مساکین کو دیدیں، یک مشت ادا کردیں یا تھوڑا تھوڑا حسب موقع ادا کرتے رہیں دونوں طرح درست ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند