• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 10958

    عنوان:

    نکاح کے فرض کیا ہیں؟ (۲)جنازہ کو نکالنے، کفنانے، نماز جنازہ، اور دفنانے کا فرض کیا ہے؟ (۳)عید اور جمعہ کی نماز کے فرض کیا ہیں؟ (۴)حج کے فرض کیا ہیں؟ (۵)زکوة کے فرض کیا ہیں؟ (۶)روزہ کے فرض کیا ہیں؟

    سوال:

    نکاح کے فرض کیا ہیں؟ (۲)جنازہ کو نکالنے، کفنانے، نماز جنازہ، اور دفنانے کا فرض کیا ہے؟ (۳)عید اور جمعہ کی نماز کے فرض کیا ہیں؟ (۴)حج کے فرض کیا ہیں؟ (۵)زکوة کے فرض کیا ہیں؟ (۶)روزہ کے فرض کیا ہیں؟

    جواب نمبر: 10958

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 235=67/ل

     

    ۱- نکاح کے دو فرض ہیں: (۱) ایجاب، (۲) قبول: وأما رکن النکاح فہو الإیجاب والقبول وذلک بألفاظٍ مخصوصة أو ما یقوم مقام اللفظ (بدائع الصنائع: ۲: ۴۸۵، زکریادیوبند)

    ۲- جنازہ کو نکالنا، کفنانا، اور دفنانا فرض کفایہ ہے، اس میں کوئی فرض عین نہیں اور جنازہ کی نماز میں دو فرض ہیں: (۱) تکبیرات اربعہ (۲) قیام۔

    ۳- عید اور نماز جمعہ میں مثل دیگر نمازوں کے چھ فرض ہیں: (۱) تکبیر تحریمہ (۲) قیام (۳) قرأت (۴)رکوع (۵) سجدہ (۶) قعدہ اخیرہ ۔

    ۴- حج میں دو فرض ہیں: (۱) وقوف عرفہ (۲) طواف زیارت۔

    ۵- زکاة کا فرض نصاب سے فرض شدہ زکاة نکال کر مصارف زکاة یا اس کے نائب کے حوالہ کردینا ہے۔

    ۶- روزہ کا فرض صبح صادق سے غروب آفتاب تک کھانے، پینے اور جماع سے رکے رہنا ہے: وأما رکنہ فالإمساک عن الأکل والشرب والجماع (بدائع الصنائع: ۲/۲۳۶، زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند