• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 10904

    عنوان:

    کچھ دن پہلے میں نے ایک مضمون پڑھا تھا جس میں لکھا تھا کہ انسان کو مرنے سے کچھ دن پہلے اپنی موت کے بارے میں معلوم ہوجاتا ہے کیوں کہ اسے اپنی موت کی نشانیاں نظر آجاتی ہیں جیسے اس کی سانس ٹھنڈی ہوجاتی ہے اس کے ناک تیڑھی ہوجاتی ہے وہ خواب میں خود کو جنوبی طرف جاتے ہوئے دیکھتا ہے وغیرہ۔ مہربانی فرماکر مجھے بتائیں کہ شریعت کے اعتبار سے یہ باتیں کتنی صحیح ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10904

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 253=253/م

    انسان کب مرے گا، اس کا قطعی اور یقینی علم تو صرف اللہ تعالیٰ کو حاصل ہے، البتہ کچھ علامات اور نشانیاں ہیں جن کو دیکھ کر آدمی کو موت کا گمان ہوجاتا ہے، وہ علامات یہ ہیں: پیر ڈھیلے پڑجاتے ہیں، ناک ٹیڑھی ہوجاتی ہے، کنپٹی دھنس جاتی ہے اور خصیتین کی کھال لٹک جاتی ہے، وغیرہ کما في فتح القدیر: علامات الاحتضار أن تسترخي قدماہ فلا ینتصبان، ویتعوج أنفہ، وتنخسف صدغاہ، وتمتد جلدة خصییہ لانشمار الخصیتین بالموت (فتح القدیر)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند