• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 10792

    عنوان:

    میرے والدین درگاہ جاتے ہیں اور شرک وغیرہ کرتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ میں بھی یہ سب کروں لیکن اللہ کے فضل و کرم سے میں آج تک اس سے بچتا رہا ہوں۔ میری ماں میرے گھر کے بہت سارے افراد کو اس کام کے لیے تیار کرتی ہے۔ جب میں مخالفت کرتا ہوں تو وہ کہتے ہیں ?تم خاموش رہو تم اس کے بارے میں نہیں جانتے ہو?۔ مجھے بتائیں کہ میں ان کو اس کے بارے میں کیسے بتاؤں او راپنے گھر والوں کے ذہن کو اسلام کی جانب پھیرنے کے لیے کیا عمل کروں؟ چند ماہ میں میری شادی ہونے والی ہے مجھے یقین ہے کہ میری بیوی بھی اسی چکر میں پڑ جائے گی ۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ میں کیا کروں تاکہ میں اس جال میں نہ پھنسوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10792

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 251=195/ ھ

    آپ اعمال صالحہ کے اختیار کرنے میں رسوخ اور گناہوں سے بچنے میں جماوٴ پیدا کریں، مقامی علمائے کرام اہل حق حضرات میں سے کسی سے ربط رکھیں، ان کی خدمت میں حاضر ہوکر ہدایات لے کر ان پر عمل کرتے رہیں، والدین کوپورے ادب واحترام کو ملحوظ رکھیں، حکمت بصیرت، نرمی، شفقت، دلسوزی کے ساتھ سمجھاتے رہیں ان کے حق میں ہمیشہ دعائے خیر کرتے رہیں، وہ کوئی سخت یا تلخ بات کہیں اس کو برداشت کرلیا کریں، پھر کسی مناسب موقعہ پر نرمی سے ان کو سمجھا دیا کریں، اپنی سعت کے موافق (خواہ ان کو ضرورت بھی نہ ہو) مالی خدمت بھی کرتے رہیں، جسمانی خدمت بھی حتی الوسع انجام دیتے رہیں، بیوی کے آنے کے بعد پہلی فرصت میں اس کو بھی مذکورہ بالا امور کی طرف توجہ دلادیں اوراس کے ساتھ ہمیشہ حسن معاشرت کو ملحوظ رکھیں، اعمال صالحہ کی ترغیب گناہوں بالخصوص شرکیہ افعال سے بچنے کی تاکید کرتے رہیں۔ بہشتی زیور، فضائل اعمال وغیرہ جیسی کتب معتبرہ کو گھر میں پڑھ کر سنایا کریں، گھر والوں کو ان جیسی کتابوں کے مطالعہ پر آمادہ کرتے رہیں، ان شاء اللہ نہ آپ چکر میں آئیں گے اور نہ آپ کی بیوی آئے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند