• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 10760

    عنوان:

    عورت کا اپنے شوہر کو اس کے مرنے کے بعد دیکھنا اور اس کو غسل دینا جائز ہے یا نہیں؟ اگر نہیں،تو برائے کرم دلیل سے سمجھائیں۔

    سوال:

    عورت کا اپنے شوہر کو اس کے مرنے کے بعد دیکھنا اور اس کو غسل دینا جائز ہے یا نہیں؟ اگر نہیں،تو برائے کرم دلیل سے سمجھائیں۔

    جواب نمبر: 10760

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 162=147/ ل

    تا وقت عدت عورت اپنے شوہر کی زوجیت میں رہتی ہے، اس لیے عورت اپنے شوہر کو اس کے مرنے کے بعد دیکھ سکتی ہے اور غسل بھی دے سکتی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند