• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 10669

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ اگر موت کے وقت کوئی کلمہ کفر منھ سے نکل جائے تو کیا وہ انسان کافر مرے گا کیوں کہ ہوسکتا ہے کہ موت کی شدت سے اس کے منھ سے یہ باتیں نکل گئی ہوں؟ تو کیا اس کا حشر قیامت والے دن کفار کے ساتھ ہوگا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10669

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 170=153/ ل

    ایسے شخص کے ساتھ دنیا میں مسلمانوں جیسا معاملہ کیا جائے گا اور اس سے صادر ہونے والے کلمہ کفر کو زوال عقل پر محمول کیا جائے گا، اور آخرت کا معاملہ اللہ کے سپرد ہوگا: وما ظھر منہ من کلمات کفریة یغتفر في حقہ ولیعامل معاملة مولی المسلمین حملا علی أنہ في حال زوال عقلہ وفي الشامیة: والعبد الضعیف موٴلف ہذہ الکلمات فوض أمرہ إلی الرب الغني الکریم (شامي: ۳/۸۲، ط زکریا دیوبند)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند