• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 4984

    عنوان:

    اکثر تبلیغی جماعت والے کہتے ہیں کہ اللہ کے راستہ میں نکلو، کیوں کہ اس کے بغیر گزارہ نہیں۔اگر ایک آدمی تبلیغی جماعت کے ساتھ نہیں جاتا تو اس کا کیا بنے گا؟ اس کے بارے میں بتائیں۔ اور آدمی کو تنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ساتھ چلتا نہیں اور مسجد میں جانا چھوڑ دیتا ہے اس کے بارے میں لکھیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4984

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 517=553/ ل

    اللہ کے راستہ میں نکل کر وقت لگانا انتہائی مفید ہے۔ اس سے اصلاح نفس بھی ہوتی ہے نیز اعمال حسنہ کی طرف رغبت اوراعمال سیئہ سے نفرت پیدا ہوتی ہے اوراللہ سے ہونے کا یقین دل میں پیدا ہوتا ہے ۔ اس کے ساتھ ایک ضروری امر تبلیغ کی بجاآوری ہوتی ہے اوراگر آدمی اس عمر کو پہنچ چکا ہے کہ وہ مدرسہ میں داخل ہوکر علم حاصل نہیں کرسکتا تواس کے لیے اس راہ میں نکل کر علم دین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اس لیے آدمی کو اپنے قیمتی اوقات نکال کر اللہ کے راستہ میں وقت لگانا چاہیے۔ اورمقامی اعمال میں ان کے ساتھ شرکت کرنی چاہیے، نیز تشکیل کرنے والوں کو بھی چاہیے کہ وہ حکمت و موعظت کے ساتھ تشکیل کیا کریں او رہر ایسے اعمال و افعال سے اجتناب کیا کریں جن سے لوگ تنگ آجائیں اور مسجد جانا چھوڑ دیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند