• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 4729

    عنوان:

    میں انجینئرنگ یونیورسٹی کا طالب علم ہوں اور یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہتا ہوں۔ میں یونیورسٹی کے تبلیغی جماعت کے لوگوں سے جڑنا چاہتا ہوں، لیکن ہم یونیورسٹی سے باہر نہیں جاسکتے ہیں اورہمیں انتظامیہ سے تحریری اجازت لینی پڑتی ہے اورباہر جانے کی وجہ بتانی پڑتی ہے۔ اگر ہم ان کو یہ کہیں کہ ہم شب جمعہ یا سہ روزہ یا خانقاہ میں جارہے ہیں تو وہ لوگ اجازت نہیں دیں گے۔ اس لیے میرا سوا ل یہ ہے کہ میں یہ لکھتا ہوں کہ میں گھر جارہا ہوں اوردل میں یہ نیت کرتا ہوں کہ اللہ کے گھر جارہا ہوں، توکیا میرا یہ کرنا صحیح ہے یا نہیں؟کبھی کبھی امتحان کی تیار ی کے لیے کم وقت ہونے کی وجہ سے میری تعلیم متاثر ہوتی ہے۔ میں کیا کروں؟ کیا میں تبلیغ میں جانا بند کردوں اور اپنی تعلیم میں جو کہ دینی تعلیم نہیں ہے بلکہ انجینئرنگ کی ہے اس میں پوری توجہ لگاؤں۔ کیوں کہ میرے دوست کہتے ہیں کہ تم غیر قانونی راستہ اختیار کرتے ہو۔ برائے کرم قرآن اورحدیث کی روشنی میں میری رہنمائی فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4729

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 995=1151/ ب

    صورتِ مسئولہ میں آپ کو پہلے گھر جانا چاہیے اور گھر سے پھر تبلیغ میں نکل جائیں بغیر گھرگئے ہوئے نکل جانا مناسب نہیں لیکن آپ کو پابندیٴ شرع کے ساتھ تعلیم کو مقدم رکھنا چاہیے، تعلیم کو نقصان کرکے تبلیغ میں جانا مناسب نہیں، اورتعلیم چھوڑ کر تبلیغ میں جانا یہ جماعتِ تبلیغ کے اصول کے خلاف بھی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند