• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 4573

    عنوان:

    میں کراچی کا رہنے والا ہوں، میر ی ایک لڑکی سے جان پہچان ہے، گذشتہ کچھ سالوں سے ایک لڑکے سے محبت کرتی تھی، اب وہ مسلمان ہوگئی ہے، پانچوں وقت کی نماز پڑھتی ہے اور اسلام کے احکام پر عمل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ مسلمان ہونے کا کیا طریقہ ہے؟ اگراس نے صرف کلمہ طیبہ پڑھی ہے اور دل سے اسلام لائی ہے تو کیا یہ کافی ہے؟ براہ کرم، اسلام لانے کا صحیح طریقہ بتائیں۔ وہ اپنے والدین اور رشتہ داروں سے یہ سب باتیں پوشیدہ رکھنا چاہتی ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4573

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 183/ ب= 170/ ب

    اگر وہ لڑکی خود بخود اسلام کی کوئی خوبی دیکھ کر مسلمان ہوئی ہے اور صدق دل سے اللہ کو ایک مان لیا ہے اور اسی کو عبادت کے لائق تسلیم کرلیا ہے، اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت و نبوت کا اقرار دل سے کرلیا ہے اوراسلام کی محبت دل میں بیٹھ گئی ہے تو ایسی صورت میں وہ مسلمان ہوگئی۔اس کے ساتھ مسلمانوں جیسا معاملہ کیا جائے گا، یہ سب باتیں والدین اور دیگر رشتہ داروں سے کیوں پوشیدہ رکھنا چاہتی ہے؟ اس کی وجوہات صاف صحیح واضح الفاظ میں لکھنا تھا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند