• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 2002

    عنوان: کیا ایک مسلم کے لیے اپنے غیر مسلم والدین کے پاس جانا صحیح ہے؟

    سوال: ایک لڑکا غیر مسلم تھا، ایک دس سال پہلے مسلمان ہوا ہے۔ وہ ابھی بھی اپنے غیر مسلم والدین کے پاس جاتا ہے اور اپنی بیوی سے بھی ملتا ہے۔ رہتا، کھاتا پیتا، اپنے غیر مسلم والدین کے پاس جاتا رہتا ہے، کیا یہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 2002

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1516/ ھ= 1182/ ھ

     

    والدین کی خدمت ان کے ساتھ ہمدردی اور ان کو ایمان کی طرف مائل کرنے کی نیت سے جانا درست ہے، بیوی اگر ایمان نہیں لائی تواس سے جماع ودواعئ جماع جائز نہیں اِلا یہ کہ وہ ایمان لے آئے اور پھر نکاح ہوجائے، وہاں جاکر کھانے پینے کی بھی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند