• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 176952

    عنوان: كیا اس طرح كی بات كہنا درست ہے كہ ’’اجتماع میں پانچ ہفتے تک پابندی سے شریک ہو گیا اس کے لئے ہدایت یقینی ہے‘‘

    سوال: ہمارے بعض تبلیغی بھائی یہ کہتے ہیں کہ جو شہر کے اجتماع میں پانچ ہفتے تک پابندی سے شریک ہو گیا اس کے لئے ہدایت یقینی ہے، اور جو چالیس ہفتے کی پابندی کر لے وہ نفاق سے بری ہو جائے گا، کیا یہ باتیں کہنا درست ہے؟

    جواب نمبر: 176952

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 582-442/B=06/1441

    اس طرح کی بات کہنا کسی بھی جماعت کے فرد کو جائز نہیں۔ اس طرح کی بات صرف نبی کو کہنے کا حق ہے جس پر اللہ کی طرف سے وحی نازل ہوتی ہو، اور کسی کے لئے ایسی بات کہنا درست نہیں۔ جس نے ایسی بات کہی ہے اسے صدق دل سے توبہ و استغفار کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند