• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 176454

    عنوان: مسجد کی آبادی کے لیے محنت کیسے ہوگی ، کوئی اچھی شکل بتائیں۔

    سوال: مسجد کی آبادی کے لیے محنت کیسے ہوگی ، کوئی اچھی شکل بتائیں۔

    جواب نمبر: 176454

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 559-389/SN=06/1441

    گاوٴں میں جو علماء ، حفاظ اور دیندار لوگ ہیں وہ نماز سے دور لوگوں سے انفرادی ملاقات کریں انھیں حکمت و نرمی کے ساتھ دین کے بارے میں سمجھائیں، نماز کی اہمیت ، اور ترکِ نماز کے سلسلے میں جو وعیدیں آئی ہیں وہ انھیں بتلائیں اسی طرح وقتا فوقتا قرب و جوار سے کسی متبع سنت اور صاحب تقوی عالم کو بلاکر گاوٴں میں وعظ کہلادیں، گاوٴں کے ذمے داران بات کرکے تعلیم بالغان کا کوئی نظم کریں، ایسا کرنے سے ان شاء اللہ لوگوں میں دینی بیداری آئے گی اور مسجد کی آبادی میں بھی اضافہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند