عقائد و ایمانیات - دعوت و تبلیغ

INDIA

سوال # 175547

کسی شخص کے گھر والی کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے اور اسے ہسپتال لے جانا بہت ضروری ہے لیکن وہ شخص گھر والے کو لے جانے کے بجائے دعوت کی محنت اور باقی دینی محنتوں میں وقت لگا رہا ہے تو کیا یہ عمل صحیح ہے؟اس شخص کے گھر میں کوئی نہیں دوسرا ہسپتال لے جانے کو۔

Published on: Dec 31, 2019

جواب # 175547

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:352-287/N=5/1441



اگر کسی کی اہلیہ کی طبیعت بہت زیادہ ناساز ہو اور اُسے ہسپتال لیجانے کی ضرورت ہو اور گھر میں کوئی اور محرم یا مناسب خاتون نہ ہو، جواُسے ہسپتال لے جاسکے تو ایسی صورت میں شوہر کا جماعت میں نکل جانا یا جماعت کے کام میں لگ کر بیوی کی بیماری سے پہلو تہی کرنا درست نہیں، شخص مذکور کو ایسا نہیں کرنا چاہیے، اس کا یہ عمل بلاشبہ غلط ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات