عقائد و ایمانیات - دعوت و تبلیغ

India

سوال # 175453

میرا سوال تبلیغی اجتماعات میں سامان بیچنے کے متعلق ہے، جماعت کے ساتھی کہہ رہے ہیں کہ تبلیغی اجتماعات میں تجارت کے لیے سامان بیچنا صحیح نہیں ہے، مولانا سعد صاحب بھی اس کے لیے منع کرتے ہیں کہ اجتماع میں سامان وغیرہ بیچنا صحیح نہیں ہے۔ براہ کرم، جواب دیں۔

Published on: Jan 21, 2020

جواب # 175453

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 535-398/B=05/1441



تبلیغی اجتماعات کے اندر دکانیں اور بازار لگانا مناسب نہیں، اس کی وجہ سے شرکت کرنے والوں کے ذہن میں انتشار پیدا ہوتا ہے۔ ہاں اگر اجتماع سے ہٹ کر علیحدہ جگہ پر دکانیں لگالیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات