• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 173125

    عنوان: كیا اللہ کی مدد صرف دعوت کے کام کے ساتھ ہے؟

    سوال: دعوت و تبلیع کے ایک احباب فرماتے ہیں کہ اللہ کی مدد صرف دعوت کے کام کے ساتھ ہے جبکہ عبادت کے ساتھ نہی اور جھاد کی فضیلت بیان کرتے ہیں ساتھی کو چار ماہ کے لیئے تیار کرنے کے لیئے احقر کو واضح جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع فراہم کریں۔

    جواب نمبر: 173125

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 31-10/B=01/1441

    اللہ کی مدد ہر نیک عمل کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ خواہ عبادت کرنے والا ہو، یا اچھے اخلاق کے ساتھ پیش آنے والا ہو، یا اچھے معاملات کرنے والا ہو، بلکہ اللہ کی مدد ایسی عام ہے کہ تمام مخلوق کے ساتھ ہے اللہ کی مدد کو صرف جماعت تبلیغ کے ساتھ خاص کر وابستہ ماننا اللہ کی مدد کی کوتاہی کو ثابت کرنے کے مرادف ہے۔ اللہ کو اپنے بندوں کی مدد کرنے کے سلسلہ میں بخیل ماننا یہ بداعتقادی کی بات ہے اسے آئندہ کے لئے توبہ و استغفار کرنا چاہئے۔ اللہ کی شان میں ایسی بات نہ کہی جائے۔ دعوت کے کام کی فضیلت میں جہاد کی فضیلت کو بیان کرنا نامناسب ، دعوت کے کام کے بیشمار فضائل ہیں ان ہی کو بیان کرنا چاہئے۔ جس کے پاس چار مہینے کا سفر خرچ ہو اس کے پیچھے خرچ گھر والوں کا بھی نظم ہو وہ جاسکتا ہے، لیکن 4 ماہ کے لئے جانا کوئی فرض و واجب نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند