عقائد و ایمانیات - دعوت و تبلیغ

India

سوال # 171498

ہمارے یہاں مسجد میں فضائل اعمال کی تعلیم میں لوگوں کو سمجھانے میں دقت ہوتی ہے، منتخب احادیث سمجھانے میں آسانی ہوتی ہے، تو کیا منتخب کی تعلیم کرسکتے ہیں؟

Published on: Jul 22, 2019

جواب # 171498

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:958-785/sn=11/1440



فضائل اعمال میں تو مؤلف نے خود تشریح کردی ہے تو مزید تشریح کی کیا ضرورت پیش آئی؟ نیز اگر اسے سمجھنا لوگوں کے لئے مشکل ہوتا ہے تو منتخب احادیث کا سمجھنا تو اور بھی مشکل ہوسکتا ہے؛ کیونکہ اس میں تو تشریح ہے ہی نہیں ، عام طور پر محض ترجمہ پر اکتفا کیا گیا ہے۔ الغرض کتاب بدلنا صورت مسئولہ میں اچھا حل نہیں ہے؛ بلکہ تعلیم کی ذمے داری کسی ایسے عالم(خواہ امام صاحب ہوں یا کوئی اور فرد) کو دی جائے جو اچھی طرح کتاب پڑھ سکیں نیز ضرورت پر کسی قدر تشریح بھی کر سکیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات